مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشتگردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے : ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان  

137

میر پور ،25 ستمبر ( اے پی پی ): وزیر اعظم  کی معاون خصوصی برائے   اطلاعات و نشریات ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشتگردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہے  کیونکہ مشکلات کا مقابلہ قوم متحد ہو کر کرتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے معاون خصوصی  کا کہنا تھا کہ   میرے کل کے بیان کو زلزلے کیسا تھ جوڑا گیا،جسکی مذمت کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک  مخصوص میڈیا گروپ نے میرے بیان    کو توڑمروڑ کر پیش کیا۔

معاون خصوصی  نے کہا کہ ڈویژنل ہسپتال  میر پورمیں اب تک500زخمی لائے گئے، ڈویژنل ہسپتال میں پورٹ ایبل ایکسرے مشین جلد فراہم کر دی جائیگی۔ حکومت اور آزاد کشمیر کی حکومت کے کام کو  قابل تحسین  قرار  دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر زلزلہ متاثرین کی مدد کرنی چاہیے جبکہ زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے لائحہ عمل  بھی بنایا جائیگا۔

ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان   نے کہا کہ حکومت پاکستان متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی اور  امید  ظاہر  کی  کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی  بھی اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کرینگے۔

 وی این ایس