وزیراعظم عمران خان سے اومان کے پارلیمانی وفدکی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، باہمی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال

230

اسلام آباد 05,ستمبر (اے پی پی) :وزیراعظم عمران خان سے اومان کے پارلیمانی وفد نے چیئرمین مجلس شوریٰ شیخ خالد بن ہلال المعوالی کی قیادت میں جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار اور بھارتی افواج کی طرف سے نہتے کشمیری مسلمانوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔ دونوں اطراف نے مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کو تقویت دینے اور دو طرفہ تجارت میں مزیداضافے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔ اومان کے وفد میں محمد علی امیر باقی، محمد خمیس عبداللہ البادی، محمد رمضان قاسم البلوشی، یونس یعقوب عیسی السیابی، سلیم عمار سعید المفارجی اور سفیر الشیخ الاعمر مرحون شامل تھے۔

وی این ایس،اسلام آباد