شہدائے کر بلا کی یاد میں پانچ محرم الحرام کو نکالا جانے والا ماتمی جلوس پرانہ سکھر کے علاقے لعل کے مقام سے برآمد

275

سکھر۔05ستمبر(اے پی پی):پرانہ سکھر میں مسجدکے نام سے منسوب ساڑھے تین سو سالہ قدیمی تعزیہ برآمد، انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات، پولیس او رینجرز کے ساتھ ساتھ سیکڑوں رضاکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔شہدائے کر بلا کی یا د میں پرانہ سکھر میں پانچ محرم الحرام کو نکالا جانے والاساڑھے تین سو سالہ قدیمی ( مسجد کا ماتم )پرانہ سکھر کے علاقے لعل کے مقام سے نکا لا گیاجوجنات بلڈنگ، شاہی بازار، معصومی امام بارگاہ اور دیگرعلاقوں سے ہوتا ہواڈتل شا ہ قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوا

ما تمی جلوس میں مسجد کے نام سے منسوب تعزئے کے ساتھ چھوٹے بڑئے کئی تعزیئے ، الم پاک اور زوالجناح بھی ہمراہ تھے ما تمی جلوس میں سکھر ، رو ہڑی ، خیر پور کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شر کت کی اورسینہ زنی و نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو پرسا دیا ، منتظمین کے مطابق یہ جلوس 350 سے 400 سال سے ہر سال پانچ محرم کو برآمد کیا جاتا ہے جو کہ لعل کے مقام سے شروع ہوکر رات گئے ڈتل شاہ قبرستان پر اختتام پذیر ہوتا ہے اور اس ماتمی جلوس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شرکت کرتے ہیں جن میں ہر سال مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ما تمی جلوس کی حساسیت اور عزاداران کی بڑی تعداد کے پیش نظر سکھر انتظامیہ کی جا نب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، ما تمی جلوس کے اختتام تک پرانہ سکھر کی طرف آنے والے تما م راستے گا ڑیوں کے لیے بند رکھے گئے جبکہ ماتمی جلوس کی گذرگارہوں پرآنے والی تمام گلیوں کو سیل کیا گیا تھامختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرئے لگا ئے گئے جن کے ذریعے ما تمی جلوس کی نگرانی کی جا تی رہی ، اور جلوس میں شامل ہو نے کے لیے آنے وا لے عزاداروں کی جامہ تلاشی کے بعد ان کو چھوڑا گیا جبکہ ما تمی جلو سوں کی گذر گا ہوں اور پر انہ سکھر کی گلیوں محلوں اور را ستوں پر پو لیس و رینجرز کی بھا ری جمعیت تعینات کی گئی شہریوں کی جانب سے عزاداروں کی سہو لت کے لیے پا نی ، چا ئے و شر بت کی سبیلیں لگائی گئی جبکہ مختلف اسکا ﺅٹس تنظیموں ، سول ڈیفنس و دیگر رضاکاروں کی جا نب سے عزاداروں کو فوری طبی امداد پہنچا نے کے لیے طبی کیمپ بھی لگا ئے گئے تھے۔

وی این ایس سکھر