وزیراعظم کادورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

135

اسلام آباد ، 19 ستمبر ( اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین بااعتماد برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔حالیہ دورے سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور توانا ہوں گے۔

‏سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر   پر انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی  کوششوں سے مظلوم کشمیریوں کیلئے اسلامی دنیا کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہوئی۔ او آئی سی نے کشمیریوں کی حمایت کا واشگاف اظہار کیا  ہے ۔وزیراعظم اسی قوت کے ساتھ  کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔ برادر اسلامی ملک اور او آئی سی کے اہم رکن کو اعتماد میں لینا مظلوم کشمیریوں کی آواز کو مضبوط بنانا ہے۔  ۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد کے ساتھ مقبوضہ جموں کشمیر کی سنگین صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کریں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات میں مزید قربت آئی۔ پاکستان کی  عوام سعودی قیادت سے والہانہ مبت اور عقیدت رکھتی ہے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ مختلف شعبہ جات میں تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اور سنگ میل ثابت ہو گا۔

وی این ایس ، اسلام آباد