80لاکھ کشمیری اس وقت ایک اجتماعی قبر میں ہیں، ہمیں جلدکوئی فیصلہ کرنا ہوگا،سینیٹر سراج الحق

156

اسلام آباد ، 18 ستمبر (اے پی پی): امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا میں اگر کوئی جنت ہے تو وہ کشمیر ہے، 80 لاکھ کشمیری اس وقت ایک اجتماعی قبر میں ہیں، ہمارے پاس وقت کم ہے اور ہمیں جلدکوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔ بدھ کو یہاں کشمیر کے بارے میں قومی پارلیمنٹیرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیری اس وقت ایک اجتماعی قبر میں ہیں، ہمارے پاس وقت کم ہے اور ہمیں کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔ ہمیں اﷲ پر اعتماد کرتے ہوئے خود ہی آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے کشتیاں جلائی ہیں کیا آپ کشتیاں جلانے کے لئے تیار ہیں یا نہیں، جہادکشمیر کامیاب نہ ہوا تو پانی کا ایک قطرہ نہیں ملے گا، آزاد کشمیر اسمبلی کو پورے کشمیر کی اسمبلی ڈکلیئر کرکے اس کا اجلاس نیویارک میں بلایا جائے اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کو پورے کشمیر کا وزیراعظم ڈیکلئر کیا جائے۔۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت ترکی ، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرائے۔

اے پی پی /صائمہ/حامد