نیویارک،23ستمبر(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے پیر کے روز اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ، جس میں دولت مشترکہ اور پاکستان کی ترجیحات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل نے کامن ویلتھ اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کے موثر کردار کی تعریف کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، دیرپا معاشی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا ۔
اے پی پی /عمار/حامد