پاک ایران وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

982

نیویارک،23ستمبر(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے پیر کو  یہاں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ۔ جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا  جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر باہمی مشاورت جاری رکھنے کا  بھی فیصلہ کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے مابین جلد ملاقات ہو گی۔

وی این ایس، اسلام آباد