نیویارک،23 ستمبر(اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ وہ پوری دنیا میں کشمیریوں کی آواز بنیں گے ۔
امریکہ میں مقیم کشمیریوں کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ ہر سطح پر مظلوم کشمیریو ں کی آواز بلند کریں ،وفد نے وزیراعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔
وفد میں ڈاکٹر غلام نبی فائی ، ڈاکٹر غلام میر، ڈاکٹر خالد قاضی ، امتیاز خان، عبدالروف میر، سردار سرور خان اور دیگر شامل تھے ۔
وی این ایس