وزیراعظم کی امریکہ میں ساری مصروفیات کشمیر سے جڑی ہوئی ہیں :معاون خصوصی برائے اطلاعات

188

اسلام آباد،23 ستمبر(اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان   نے کہا کہ کشمیر ہمارا  دفاعی حصار ہے، وزیر اعظم کی امریکہ میں جتنی بھی مصروفیات ہیں وہ کشمیر سے جڑی ہوئی ہیں

اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم پوری دنیا میں کشمیر کا مسئلہ اور پاکستان کا موقف پہنچا رہے ہیں ۔سلامتی کونسل کا اجلاس اقوام متحدہ اور تمام امن پسند ممالک کا امتحان بھی ہے ، مودی انسانیت کی تذلیل کرکے خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ ہمیں اپنے  میڈیا کو مضبوط کرنا ہے ،کشمیر کے مسئلے کو ٹھیک سے دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔

وی این ایس،اسلام آباد