ڈاکٹر فردوس  عاشق اعوان  کا  بھارتی بربریت کا نشانہ بننے والے مقبوضہ کشمیر کے بچوں سے اظہاریکجہتی

153

اسلام آباد، 24 ستمبر ( اے پی پی):  وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی  برائے اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر فردوس  عاشق اعوان  نے  بھارتی بربریت کا نشانہ بننے والے مقبوضہ کشمیر کے بچوں سے اظہاریکجہتی  کا اظہار کیا۔ انہوں نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے   کہا کہ وزیراعظم نے میرپورآزادکشمیر میں زلزلے سے  جانی و مالی نقصان پر افسوس  کیا ہے۔ اعدادو شمار اکٹھا کرنے کے بعد متاثرین کی مالی معاونت کا اعلان کیا جائیگا۔  انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں نہتے عوام پر مظالم کی انتہاکررکھی ہے۔ وزیراعظم عمران خان عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپورانداز میں لڑ رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو مظالم سے نجات دلانے کیلئے  متعلقہ عالمی ادارے کردار اداکریں۔

 معاونِ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ وزیراعظم کی زیرقیادت بے نقاب ہوگا۔

کشمیر کی آزادی تک  مقبوضہ وادی کے نہتے عوام کی سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

 وی این ایس، اسلام آباد