معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ سے خطاب

138

اسلام آباد، 24 ستمبر ( اے پی پی):  وزیر اعظم  کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ 41ملین افراد  انسٹا گرام کا استعمال کرنے والے ہیں۔سوشل میڈیا لوگوں  کو آزادی اظہار رائے کے مواقع فراہم کرتا ہے اورحکومت پاکستان آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔جدید  مواصلاتی ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے بہت سے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر فردوس کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عصر حاضر میں ہر شخص کی ضرورت بن چکا ہے۔سوشل میڈیا نوجوان نسل کی صلاحیتوں کے مثبت  فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔حکومت پاکستان سوشل میڈیا کے  مثبت متحرک کردار کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔

وی  این ایس، اسلام آباد