اسلام آباد ، 20 ستمبر ( اے پی پی ): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کشمیر کے بچوں کا مقدمہ لڑنے جا رہے ہیں۔ کشمیر کے بچوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے پاکستان ہر فورم پر انکی آواز بلند کر رہا ہے۔
کشمیر یکجہتی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیر کاز کیلئے پاکستانی بچوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بچہ آ ج حق خودارادیت سے محروم ہے،آج کشمیر کے بچےتڑپ رہے ہیں ۔ کسی بھی بین الاقوامی تنظیم اور میڈیا کو وہاں رسائی نہیں۔مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افواج پاکستان کا ہر سپاہی ہماری سرحدوں کا دلیری سے دفاع کر رہا ہے۔
سورس : وی این ایس ، اسلام آباد