زرعی ترقابتی بینک کا سپورٹس ڈپلومیسی کے تحت فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح، سینیٹر شبلی فراز کی صحت مندانہ اقدام کی تعریف

0
60

اسلام آباد، 18 اکتوبر ( اے پی پی): زرعی ترقیاتی بینک کا سپورٹس ڈپلومیسی کے تحت ملک کے ابھرتے ہوئے کھیل فٹسال کے فروغ کے لئے  فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح کردیا، اس سلسلے میں زیڈ ٹی بی ایل سپورٹس کلب میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ زیڈ ٹی بی ایل کا سپورٹس ونگ صحت مندانہ معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،موبائل اور انٹرنیٹ کے دور میں صحت مندانہ اقدام کو سراہتے ہیں اور  ہر ادارے میں ہر ڈسٹرکٹ لیول پر گراؤنڈ بنا رہے ہیں  اور ملک کی ترقی میں سپورٹس کا فروغ اہم ضرورت ہے۔

صدر شیخ امان اللہ  کا کہنا تھا زیڈ ٹی بی ایل کا کھیلوں کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کسی سے ڈھکے چھپی نہیں بلکہ  فٹسال پاکستان میں ابھرتا ہوا کھیل ہے اور اسی کے پیشِ نظر فٹسال گراؤنڈ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک کھیلوں کے میدان میں اعلیٰ سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور اسی مد میں کرکٹ نیٹ، ٹینس کورٹ، فٹبال گراؤنڈ کرکٹ نیٹ، بیڈ منٹن کورٹس سمیت ہر طرح سے کھیلوں کو پروموٹ کر رہے ہیں اور جلد ہی کرکٹ نیٹ کو کرکٹ اکیڈمی میں تبدیل کر رہے ہیں۔

سورس:وی این ایس اسلام آباد