حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے باعث تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

191

لاہور، اکتوبر 12(اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 ہفتہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ کاروبار دوست اور سازگار ماحول کی وجہ سے دنیا کی صف اول کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے نئے امکانات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سورس: وی این ایس، لاہور