سب اکٹھے ہو کر مارچ سمیت کچھ بھی کر لیں، جب تک زندہ ہوں کسی کو این آر او نہیں ملے گا:وزیر اعظم عمران بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

140

ننکانہ صاحب ، 28 اکتوبر (اے پی پی): وزیر ا عظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ بیشک سب اکٹھے ہو کر مارچ سمیت کچھ بھی کر لیں جب تک زندہ ہوں کسی کو این آر او نہیں ملے گا، مدینہ کی ریاست اس لئے کامیاب ریاست تصور ہوتی ہے کیونکہ وہاں قانون کی حکمرانی تھی، طبقاتی نظام اور مراعات یافتہ طبقات کے ہوتے ہوئے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اقامہ منی لانڈرنگ کا ایک طریقہ ہے۔

پیر کو بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب ملک کا سارا کرپٹ مافیا اکٹھا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چارٹرڈ آف ڈیموکریسی پر دستخط ہوئے جس کے نتیجہ میں ماضی کے حکمرانوں نے ملک کا قرضہ 6 ہزار ارب سے30 ہزار ارب تک پہنچا دیا۔ ہماری حکومت نے بر سر اقتدار آ کر اپنا آدھا ٹیکس ریونیو ان کے لئے گئے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے پر خرچ کیا۔ ان کو پتہ تھا کہ یہ ملک کو کنگال کر کے چھوڑ گئے ہیں۔ تجارتی اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں بے انتہا اضافہ ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ملکی ادارے اور آئی ایم ایف سمیت آج سب کہہ رہے ہیں کہ پاکستان نے اصلاحات کے ذریعے ملکی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے ورلڈ بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کاروباری آسانیاں پیدا کی ہیں۔ اس حوالے سے برصغیر میں پاکستان پہلے اور دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے، ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان برصغیر میں پہلے اور دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے، اپنے تمام وسائل تعلیم پر خرچ کریں گے کیونکہ علم کی بنیاد پر معیشت کو استوار کر نے سے ہی ملک ترقی کرے گا، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، بڑی بڑ ی درگاہوں کے ساتھ جتنی بھی اوقاف کی زمینیں ہیں ان پر یونیورسٹیاں بنائیں گے، ہم یہ پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دے سکتے ہیں میں تو کہتا ہوں کہ میں اپنی زندگی کی بھی ضمانت نہیں دے سکتا

وزیر اعظم نے یونیورسٹی کے سنگ بنیاد پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بابا گرو ناناک کے 550 ویں جنم دن پر عملی قدم اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کی تاریخ میں تعلیم کے بغیر کسی معاشرنے ترقی نہیں کی۔ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ایک وقت تعلیم کے میدان میں پورے خطہ میں سب سے آگے تھے مگر پھر ہم نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی اور اب ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کاقیام ایک بہت بڑا اقدام ہے۔ انشاءاللہ یہ ایسی یونیورسٹی ہو گی جس میں دنیا کے لوگ اور مقامی لوگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

 انہوں نے ایک کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بعض مدارس میں سکھوںاور ہندووں کے بچے بھی تعلیم حاصل کر تے تھے۔ انہوں نے یکساں نظام تعلیم کی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر وزیر تعلیم سے کہاکہ ایک فورم بنا کر مختلف رائج نظاموں کو یکساں کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے یہ پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دے سکتے ہیں میں تو کہتا ہوں کہ میں اپنی زندگی کی بھی ضمانت نہیں دے سکتا۔ ہم نے نوا زشریف کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقنی بنایا۔ ہم نے کراچی سے بھی ڈاکٹر بلائے، ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں انسان کسی کی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتا۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download video