اسلام آباد ، 17 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے وزیراعظم کو داخلی امور پر بریفنگ بھی دی۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد