وزیراعظم  کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

125

اسلام  آباد ، 18  اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعظم  کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی

آ گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈے اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر  پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا  کہ کرپشن سے  وابستگی کے باعث  پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول کو  عوام نے ان  حلقے  میں مسترد کیا   ہے ۔

معاون  خصوصی نے کہا کہ  امید ہے کہ بلاول  اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلی کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video