پاکستان اور مصر کے وفود کی سطح پر مذاکرات،سرمایہ کاری اور تجارت کے حجم کو بڑھانے پر اتفاق

168

اسلام آباد، 16 اکتوبر (اے پی پی ): مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہےپاکستان اور مصر کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا حجم کم ہے جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی سرجیکل آلات بھی بڑی تعداد میں برآمد ہوتے ہیں۔مصر پاکستان سے سیمنٹ اور سرجیکل آلات درآمد کرسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےپاکستان اور مصر کے بابین بدھ کو وفود کی سطح پر مذاکرات کرتے  ہوئے  کیا جس میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین رمایہ کاری کو مزید بڑھایا جائے گا۔ مصر کے تجارتی وفد کی سربراہی احمد انترکر رہے تھے جبکہ مذاکرات میں پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر احمد فدیل بھی  موجود تھے۔اس موقع پر احمد انتر نے کہا کہ جوائنٹ بزنس کونسل کے قیام سے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کی جب کہ اس موقع پر سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video