اسلام آباد، 30 اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کیوبا کے مابین تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں، کیوبا سے فارغ التحصیل ڈاکٹر ملک میں صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوکیوبا کے نائب صدر رابرٹو مورالیز اوڈیجا سے ملاقات میں کیا جنہوں نے ان سے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اور کیوبا کے مابین تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیوبا کی جانب سے میڈیکل کے طلباءکے لئے سکالرشپ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیوبا سے فارغ التحصیل ڈاکٹر ملک میں صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
صدر مملکت نے کیوبا کے نائب صدر کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں تشویشناک صورتحال کے متعلق آگاہ کیا۔
وی این ایس، اسلام آباد











