ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی برطانوی شاہی مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید

318

اسلام آباد، 14اکتوبر(اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے برطانوی شاہی مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے  کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کا پاکستان آنا پرامن اور محفوظ پاکستان کی روشن دلیل ہے۔

برطانوی شاہی جوڑے  کے پاکستان آمد کے موقع  پر سوشل میڈیا پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ برطانوی شاہی مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کا پاکستان آنا پرامن اور محفوظ پاکستان کی روشن دلیل ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد