جدہ : اوورسیز کشمیر کمیٹی کی جانب سے شہداء کشمیر کی یاد میں تقریب منعقد

0
42

جدہ ،07 نومبر (اے پی پی ): قونصل  جنرل خالد مجید نےکہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حکومت پاکستان اور ریاست پاکستان بھر پور انداز میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی محور مسئلہ کشمیر ہے۔

 ان خیالات کا  اظہار  انہوں نے  جدہ  میں اوورسیز کشمیر کمیٹی کی جانب سے شہداء کشمیر کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا  کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی اور بھارت کے مظالم مل کر مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی طرف کیا جارہے ہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو ہر بین الاقوامی فورم پر بھر پور انداز میں اٹھایا گیا ہے ۔یہ سلسلہ آزادی کشمیر  تک جاری رہے گا  ۔

جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ ان کے جلوسوں میں پاکستانی جھنڈوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے۔ یہ اشارہ ہے کہ وہ پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی بھارت کے ظلم و ستم سے آگاہ ہے اور ہمارے ساتھ ہے۔

 خالد مجید نے مزید کہا کہ پاکستان قونصلیٹ پاکستان کی کشمیر پالیسی کی کامیابی کیلئے بھر پور کام کررہا ہے جبکہ  سردار وقاص عنائت نے بھارت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نقشہ میں آزاد کشمیر کو بھی بھارت کا علاقہ بتایا ہے جو سفید جھوٹ  ہے  اور اسکی یہ احمقانہ سوچ اسکی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ  آزاد کشمیر کی اپنی اسمبلی، اپنا

وزیر اعظم اور  اپنا صدر ہے ۔بھارت کی سوچ توسیع پسندانہ پالیسی کا حصہ ہے۔

 اوورسیز کشمیر کمیٹی کے چئیرمین سردار اشفاق ،خورشید ماتیال، راجہ شمروز  اور  دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

وی این ایس، جدہ

Download video