رفاہی کاموں میں پاکستانیوں کو امریکہ جیسے ملک پر سبقت حاصل ہے:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

148

اسلام آباد ، 07 نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانیت اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود ہمارا مشترکہ مقصد ہے، پاکستان کے عوام رفاہی کاموں میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں 12ویں کارپوریٹ فلنتھراپی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ 2005ءکے تباہ کن زلزلہ کے بعد جس طرح پاکستانیوں نے دل کھول کر متاثرین کی مدد کی وہ قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تباہ کن زلزلہ نے کراچی سے خیبر تک سب کو ایک قوم بنا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مخیر حضرات نے مختلف رفاہی ادارے اور ہسپتال بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زکوة کیلئے باقاعدہ شرح مقرر ہے لیکن خیراتی مقاصد کیلئے جتنی بھی مدد کی جا سکتی ہے اس کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود ہمارا مشترکہ مقصد ہے اور پاکستانیوں کو اس سلسلہ میں امریکہ جیسے ملک کے خیراتی اداروں پر سبقت حاصل ہے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد