اسلام آباد ، 07 نومبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو یورپی یونین کی نامزد سفیر اندرولا کامینارا اور چیک ریپبلک کے نامزد سفیر ٹامس سمیٹانکا نے سفارتی اسناد پیش کیں۔ جمعرات کو دونوں ممالک کے سفیروں نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تمام دوست ممالک سے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے موثر کردار ادا کرنا ہو گا، بھارتی فاشسٹ قیادت نے خطہ کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
صدر مملکت نے سفراءکو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد دی۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد











