صدر ڈاکٹر عارف علوی کا  متوازن غذا کے بارے عوام میں آگاہی پیدا کرنے پر زور

186

لاہور، نومبر 1(اے پی پی): صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے متوازن غذا کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔

وہ جمعہ کی شام لاہور میں غیر متعدی بیماریوں کے بارے میں پاکستان نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹک سوسائٹی کی پہلی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صفائی کا خیال رکھ کر متعدی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ معاشرے میں متوازن غذا کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک سے غذائی قلت کے مسئلے کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔

وی این ایس، لاہور

Video Download