اسلام آباد،25 نومبر(اے پی پی ): اسلام آباد ہائی کورٹ نے تو ہین عدالت کیس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر غلام سرور کی غیر مشروط معافی کو قبول کرتے ہوئے شوکاز نوٹس واپس لے لئے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاون خصوصی فردو س عاشق اعوان اور وفاقی وزیر غلام سرور کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت کو وکلا نے بتایا کہ دونوں ارکان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے ۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ لوگوں کی باتوں سےلوگوں کاعدلیہ پراعتماداٹھ جاتا ہے، سیاسی لوگوں کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد خراب ہو جاتا ہے۔اپنے سیاسی مقاصد کیلئے عدالتی فیصلے استعمال نہ کریں۔آپ دونوں ذمہ دار عہدوں پر ہیں، آپ کابینہ کے ارکان ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے دونوں کابینہ ممبران کی غیر مشروط معافی کو قبول کرتے ہوئے ان کیخلاف توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لئے ۔
وی این ایس،اسلام آباد