مکہ مکرمہ (سعودی عرب) (05نومبر)اے پی پی مکہ مکرمہ جبل عمر میں مسجد الحرام کے ساتھ معترمین کیلئے دو نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ایک کو قرآن اور ایک کو صحابہ کا نام دیا گیا ہے۔
سرور کائنات حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مکہ مکرمہ میں زندگی اور مدینہ منورہ کا سفرصحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حیات مبارکہ اور تمام مقدس مقامات کو ویڈیو اور تصویری شکل میں نمائش کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
نمائش میں پاکستانی خاتون نسیم اختر کے کپڑے پر کڑھائی کے ذریعے تیار کردہ قرآنی نسخے کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔قرآن پاک 10 جلدوں پر مشمل ہے اور ہر جلد تین پاروں پر مشتمل ہے۔قرآن پا ک کی تیاری میں 300 میٹر کپڑا اور 25 ہزار میٹر طویل دھاگہ استعمال ہوا جبکہ قرآن کا ہر پارہ 24 صفحات اور ہر صفحہ 15 سطروں پر مشتمل ہے۔
عمرہ زائرین دلچسپ معلوماتی نمائش سے خوب مستفید ہورہے ہیں جبکہ زائرین کی سہولت کیلئے ترجمان بھی مقرر ہیں۔
وی این ایس، مکہ مکرمہ