نئے پاکستان میں  حکمرانوں کے بجائے عوام کے مفاد اور حقوق کی نگہبانی  سے  اپوزیشن  پریشان  ہے :ڈاکٹر فردوس

140

اسلام آباد ،04 نومبر (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان کی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی  اور عوام کی خوشحالی کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، جبکہ دوسری جانب انتشار، فساد اور عوام کی ترقی کا راستہ روکنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔

سماجی رابطے   کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  معاون خصوصی نے اپنے پیغام میں  کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے؟مولانا فضل الرحمان  کو تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کو وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان سے تکلیف کی وجہ یہ ہے کہ اب حکمرانوں کے بجائے عوام کے مفاد اور حقوق کی نگہبانی ہو رہی ہے۔ یہ بنیاد احساس پر قائم ہے، جہاں حکمرانوں کی جیب نہیں بلکہ قومی خزانہ بھرا جا رہا ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد