نبی اکرام ؐ نے جہالت، تعصب  اور تنازعات کا خاتمہ کیا: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

132

اسلام آباد،10نومبر(اے  پی پی ):وزیراعظم کی معاون خصوصی  برائے اطلاعات ونشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ حکومت ملک میں ایسا نظام قائم کرے گی جس میں حقوق کا تحفظ نہ صرف ایک ذمہ داری  بلکہ ایک مقدس  فریضہ  ہو گا۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں  نے کہا کہ  وزیر اعظم  اسی راستہ  پر گامزن ہیں  اور یہی ان کی  جدوجہد کا مقصد ہے ۔انہوں  نے کہا کہ  نبی اکرام ؐ نے حیات ، نفرت ،تعصب اور تنازعات کا خاتمہ کیا اور آج ہمیں  ایسا ہی  طرز عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

وی این ایس،  اسلام آباد