وزیراعظم عمران خان  آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی  ہیں:فردوس عاشق اعوان

151

 

 

‏ اسلام آباد ، 21نومبر (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا  ہے کہ وزیراعظم عمران خان  آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی  ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  معاون خصوصی نے کہا کہ ہم اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں،دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔پوری قوم گواہ  ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق اور امین قرار دیا اور کون بددیانت ٹھہرا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی مذموم  کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید   کہا کہ رہبر کمیٹی جسے خود رہبری کی ضرورت ہے،مسلسل  چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔

 وی این ایس ، اسلام آباد