لاہور ،30نومبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی، بیوروکریسی اور پولیس کے سینئر افسران سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم پنجاب میں سموگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
معاونین خصوصی سید ذولفقار بخاری اور بیرسٹر شہزاد اکبر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وی این ایس، اسلام آباد