ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جدہ میں پاکستانی کمیونٹی اور صحافیوں  سے گفتگو

208

جدہ،  26 نومبر ( اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جدہ میں پاکستانی کمیونٹی اور صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ او آئی سی بہت اہم فورم ہے۔ دنیا میں اسلام فوبیا سے جڑا ایک ایسا رجحان جنم لے رہا ہے جس میں انتہاپسندی عروج پر ہے۔ حالیہ ناروے کا واقعہ جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی گئی۔

 معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ  ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ دنیا اسلام کے حوالے سے جو امید ہے وہ کس طرح سے سوچ رہی ہے۔قرآن کریم انسانی حقوق کے حوالے سے بہترین چارٹر ہے۔پوری امت مسلمہ کے لئے جو چیلنجز ہیں ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی ایک ہونی چاہیے۔تاریخ کے اوراق میں ہر ملک اور ان کی لیڈر شپ کا کردار لکھا جا رہا ہے۔ پاکستان کا کردار اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ پاکستان لا الہ اللہ کے نام پر بنا ہے۔موجودہ حکومت عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے زیر سایہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں کے تحت قائم کرنے میں مصروف عمل ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق  اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پچھلے 72 سالوں سے صرف اپنے اقتدار کو قائم رکھنے کے لیے کوئی ریفارمز نہیں کی گئی۔موجودہ حکومت کو تاریخ کے بدترین مالیاتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

 

وی این ا یس، جدہ