کرتارپور راہداری حکومت پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے:صدر مملکت

160

لاہور، 11 نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری حکومت پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے، دنیا میں امن دوستیوں سے بڑھے گا، سکھ دوستوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں،حکومت نے کرتار پور کوریڈور کی صورت میں بڑا کام کیا ہے،سکھ مذہب  امن اور دوستی کا مذہب ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار میں آنے کے بعد محبت اور امن کی بات کی، وزیراعظم اب بھی باضد ہیں کہ وہ ہمسایوں سے محبت اور امن کی بات کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور کوریڈورو کھولنے پر سب لوگ خوش ہیں۔ دنیا میں اگر امن بڑھے گا تو امن ہوگاپاکستان سکھوں کا بھائی ہے،سب تک یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ  پاکستان نے کرتار پور کوریڈور کھول کر امن کا پیغام دیا ہے، پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ یہاں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہےپاکستان نے مستقبل میں تمام اقلیتوں کے لئے محبت کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہی عزم ہے کہ اقلیتوں کی خدمت کرتے رہیں گے ۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ گورنر ہاوس میں مہمانوں کو بلوانے کا مقصد پاکستان کی جانب سے جی آیاں کہنا ہےحکومت نے کرتارپور کوریڈور کھولنے کا تاریخی فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بابا گورونانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر وعدے کو پورا کیا ہےایف ڈبلیو او نے کوریڈور مکمل کرنے کا تاریخی کام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نبیؐ نے ایک ہی پیغام دیا کہ اقلیتوں کا خیال رکھیں وزیراعظم کی ترجیحات اقلیتوں کا خیال رکھنا ہے، ہم بھارت سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی اقلیتوں کا خیال رکھیں گے،بھارت کشمیریوں کو بھی انکے حقوق دے گا۔

 وی این ایس، لاہور