صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی محتسب برائے ہراسیت بمقام کار کشمالہ طارق کی ملاقات

128

اسلام آباد ،06 دسمبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کو محفوظ اور ہراسانی سے پاک ماحول کی فراہمی میں وفاقی محتسب برائے ہراسیت بمقامِ کار کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

وفاقی محتسب برائے ہراسیت بمقام کار کشمالہ طارق سے گفتگو میں  صدرمملکت نے کہا کہ وفاقی محتسب برائے ہراسیت بمقام کار ادارے کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے زور دیا کہ شکایات کے ازالے کے لیے ادارے کی سفارشات پر بروقت عملدرآمد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صدرمملکت نے مزید کہا کہ نفاذ حقوق جائیداد برائے خواتین آرڈیننس 2019 کی پارلیمانی منظوری کے بعد اس ادارے کے کردار کو مزید وسعت ملے گی۔

سورس: وی  این ایس ، اسلام آباد