نوجوان نسل میں پہاڑوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے تصویری مقابلہ

1018

راولپنڈی،4  دسمبر (اے پی پی): نوجوان نسل میں پہاڑوں کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے پہاڑوں کی تصاویری نمائش اور پنٹنگ بنانے کا مقابلہ منعقد کیا گیا، منعقدہ  نمائش پاکستان ماٶنٹین فیسٹیول کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔

راولپنڈی آرٹس کونسل میں  منعقدہ   نمائش مقابلے میں مختلف تعلیمی اداروں  کے  طلبا نے حصہ لیا  جس میں   پہاڑوں کی خوبصورتی، ماحولیاتی تبدیلی اور پہاڑوں  پر رہنے والوں کی زندگی کی عکاسی کی  سمیت مختلف میڈیمز کو استعمال کرتے ہوئے پہاڑوں کی منظر کشی  بھی کی گئی ۔

ڈیوکوم پاکستان اور راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے تعاون سے پیش  کیے جانے والےفیسٹیول میں  تصویری مقابلے میں شامل طلبا کو شیلڈز اور انعامات بھی دیے گئے۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download video