صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کی معیارات پالیسی کے حوالے سے مسائل چیلنجز سے متعلق کانفرنس سے خطاب

188

 اسلام آباد ، 4 0دسمبر (اے پی پی) :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ معیارات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، معیارات کے حصول اور کامیابی کے لئے مستقل مزاجی اور جذبہ سے کام کرنا ہوگا، حکومت نے بیوروکریسی کے بہتر معیار کے جائزہ کے لئے ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے معیارات اور پالیسی کے حوالے سے مسائل اور چیلنجز سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں معیار کی کلیدی اہمیت ہوتی ہے، یونیورسٹیوں کو تحقیق کے لئے ملکی مصنوعات سے مدد حاصل کرنی چاہیے۔ یونیورسٹیاں مارکیٹ کی طلب کے مطابق نوجوانوں کو تعلیم دیں تاکہ وہ بہتر انداز میں معاشرے کی خدمت کرسکیں۔

 انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ معیارات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، بہتر معیار کے لئے والدین اپنے بچوں کو بھاری فیسیں دے کر تعلیم دلواتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں لوگوں پر اعتماد کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں مستقل مزاجی اور عزم سے کام کرنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہو ئی ہے  معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں برطانوی شہزادہ  ان کی اہلیہ نے پاکستان کا دورہ کیا، شاہی جوڑے کے دورہ سے پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ہر شعبہ میں معیارات کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے، بیورو کریسی میں بہتر معیار کے جائزے کے لئے ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں کمیٹی  بھی تشکیل دی گئی ہے۔

وی این ایس،اسلام آباد

Download video