اسلام آباد،29 دسمبر(اے پی پی ):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صحت کے شعبے میں ریفامز لانے کے لئے پر عزم ہیں،عمران خان سیاست دان نہیں، وہ ایک سوشل ورکر ہیں،انکی ترجیحات انسانی خدمات دینا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کا پاکستان میں کوئی اعلاج ہی نا تھا،عمران خان ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت شوکت خانم ہسپتال بنایا۔
اتوار کو یہاں میڈیکس انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت ہیلتھ سروس سٹرکچر کو تبدیل کرنے پر کام کر رہی ہے ، ہیلتھ سروس کے سٹرکچر کی تبدیلی کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جب بھی تبدیلی لانا چاہتی ہے، تو ہمارے راستہ میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہے ۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں کچھ لوگوں نے لوٹ مار کا کاروبار گرم کیا ہے،پرائیوٹ ہسپتال میں اعلاج کرنے کے لئے لوگوں نے اپنا گھر تک بیچ دیے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج میں امیر زادے پیسے سے سیٹیں خرید کر کے اس شعبے کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں ،پیسہ دے کر ڈاکٹر بننے والے پیسے کمانے کے پیچھے بھاگتے ہیں نا کہ انسانیت کی خدمت کرنے کا سوچتے ہیں،صحت کو ترجیح دے کر خدمت کرنے والے ڈاکٹر کی کمی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل ورک ڈاکٹر کو انسانیت کے ساتھ جوڑتا ہے،مجھے فخر ہے کہ میں ایک سوشل ورکر ہوں اور یہ ہی میرا جنون ہے،میرے والدین نے اپنے گھر سے بغاوت کی اور ہمیں تعلیم و تربیت دی،تعلیم و تربیت انسان کو زندگی گزرانے کا درس دیتی ہے۔ میں سیاست میں کاروبار کے لئے نہیں، سیاست میں آنے کا مقصد انسانیت کی خدمت تھا۔انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحت سے متعلق مشکلات پاکستان میں بڑ رہی ہیں،حکومت ان مشکلات کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے،حکومت کا ساتھ دیں، اور ملک کی خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی کوالٹی کو یقینی بنانے پر حکومت کام کر رہی ہے،ڈراپ کو ریسٹرکچرائز کرنے جارہیں ہیں تاکہ اعلیٰ کوالٹی کی ادویات کی فراہمی یقینی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یقین دہانی دیتی ہوں کے صحت کے شعبے پر حکومت ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی۔
وی این ایس، اسلام آباد