پاکستان جونیئر سکواش ٹیم برٹش جونیئر اوپن میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

261

اسلام آباد، 29 دسمبر(اے پی پی ):پاکستان جونیئر سکواش ٹیم برٹش جونیئر اوپن میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ ہو گئی ،برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی چار کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔

انڈر19 ٹیم میں حارث، قاسم، حمزہ شریف اور اوزیر شوکت شامل ہیں ،انڈر 17 ٹیم میں نورزمان، اسداللہ، اشہاب عرفان اور والد خلیل پر مشتمل ہے جبکہ انڈر 15 ٹیم میں حمزہ خان اور انس علی بخاری شامل ہیں اور انڈر 13ٹیم سخی ترین اور عبداللہ نواز پر مشتمل ہے۔

آصف خان ٹیم کوچ جبکہ آفتاب قریشی اور حسین ادوانی ٹیم مینیجرز ہیں ۔

وی  این ایس ، اسلام آباد