اہم قومی معاملے پر سیاسی قوتوں کا یکساں موقف جمہوریت کی فتح ہے: فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

162

اسلام آباد ، 07 جنوری  (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی دفاع  سے متفقہ منظوری اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے مفادات کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ اہم قومی معاملے پر سیاسی قوتوں کا یکساں موقف جمہوریت کی فتح ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی   کا کہنا تھا کہ خطے کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر باہمی ہم آہنگی وقت کا اہم تقاضا ہے۔امید ہے اسی جذبے کا مظاہرہ آج پارلیمان میں بھی دکھائی دے گا،پاکستانی قوم  ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی سے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے،قومی سلامتی اور ملکی مفاد کا تحفظ سب کی اولین ترجیح ہے۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video