قومی اسمبلی: قومی اسمبلی نے  فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی بل اتفاق رائے سے منظور

169

اسلام آباد،13 جنوری(اے پی پی ):قومی اسمبلی نے  فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی بل اتفاق رائے سے پاس کرلیا جبکہ  اقکیتوں کی اشتمالی املاک کے تحفظ کا آرڈیننس میں مزید ترمیم کرنے کا بل بھی ایوان میں پیش کردیاگیا ہے ۔

 قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔قومی اسمبلی میں کوئٹہ میں جمعہ کو دھماکے میں شہید ہونے والے، بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے جاں بحق ہونے والوں، سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم، کراچی رکشہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت  کروائی گئی۔ دعائے مغفرت مولانا عبدل اکبر چترالی نے کروائی۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے ہاوسنگ اتھارٹی ترمیمی بل پیش کیا، بل پر عبدالقادر پٹیل نے اپنی ترمیم واپس لے لی، جس کے بعد قومی اسمبلی نے فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی بل اتفاق رائے سے پاس کرلیا، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری  کی طرف سے اقلیتوں کی اشتمالی املاک کے تحفظ کا آرڈیننس میں مزید ترمیم کرنے کا بل بھی ایوان میں پیش  کردیاگیا ۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس نے ایوان کو بتایا کہ سال 2013 سے آج تک سفارتخانوں/ قونصلیٹ کی جانب سے دنیا بھر میں 13966 قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی فراہم کی گئی ہے۔

عندلیب عباس نے کہا انسانی اسمگلرز کا ایک ریکٹ کام کر رہا ہے جو غریب لوگوں سے لاکھوں روپے لے کر لوگوں کو غیر قانونی کاغذات بنا کر دیتے ہیں جو کہ غیر قانونی راستوں سے یورپ پہنچنے کو کوشش کرتے ہیں جن میں سے بہت سے لوگ مر بھی جاتے ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ایجنٹس کو یہاں لیگللائز کرنے کی ضرورت ہے اگر ہم نے ان کو کنٹرول نہ کیا تو اس سے ہیومن ٹریفکنگ بڑھے گی۔

پارلیمانی سیکرٹری نے کہا ہم وزارت داخلہ ،وزارت برائے ہیومن رائٹس اور وزار ت برائے سمند پار کستانی کے ساتھ مل کر قانون سازی کرنے لگے ہیں تاکہ ہیومن ٹیفیکنگ کو روکا جا سکے۔

وی این ایس  اسلام آباد

Download Video