مختلف علاقوں میں شدید دھند کی پیشگوٸ

1045

اسلام آباد، جنوری 1 (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں ،مغربی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقےجبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدیددھند کی لپیٹ میں رہے ۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

آج کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 11،گوپس منفی 08،پاراچنار منفی 06،استور ،قلات ،بگروٹ منفی 05، کالام منفی 04،مالم جبہ ،کوئٹہ اور گلگت منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے۔

اے پی پی//cdrریحانہ