منو بھائی کا دُکھی انسانوں کی مدد کا جزبہ ان کی وفات کے بعد آج بھی زندہ ہے؛ معاون خصوصی برائے  اطلاعات  فردوس عاشق اعوان

190

لاہور ،18جنوری (اے پی پی): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا ہے کہ منو بھائی ایک ایسے اعظیم انسان تھے جنہوں نے معاشرے کی دُکھی انسانیت کے لئے ہر وہ کوشش کی جو لازم و ملزوم ہے، منو بھائی کا دُکھی انسانوں کی مدد کا جزبہ ان کی وفات کے بعد آج بھی زندہ ہے، منو بھائی کو دنیا  سندس فاونڈیشن  کے نام سے جانتی  ہے۔

منو بھائی کی دوسری برسی کی تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے ان کا  کہنا تھا کہ منو بھائی کثیر الاشخصیت تھے وہ ایک نڈر صحافی  رائٹر فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہے،سندس فاونڈیشن کی جو کاوشیں ہیں ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان سندس فاونڈیشن کے اس جذبے کو سراہتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے  کہا کہ ہمارے معاشرے کے اندر ایک جنگ جاری ہے کہ اچھا مسلمان کون ہے ،یہ تفریق ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے، اچھے مسلمان سے پہلے اچھا انسان بننا ہو گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر انسان کے اندر ایک ایسا انسان چھپا ہوتا ہے جو دُکھی انسانیت کو جوڑنے اور ان کے دکھوں کا مدوا کرنے لئے کوشش کرتا ہے لیکن اس کے پاس مناسب رہنمائی نہیں ہوتی ،میں ان کو کہتی وہ سندس فاونڈیشن کا حصہ بنے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ان بچوں کی آنکھوں میں  روشنی ملی ان کی امیدیں ٹوٹنے نہیں دیں گے۔انہوں  نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال، ایک کینسر ہسپتال بنانا ایک مشکل کام تھا جو عمران خان نے بنا کر دیکھایا،وزیراعظم پاکستان کا جذبہ ہے کے احساس پروگرام ایک سو بانوے ارب کا متعارف کروایا جائے۔

معاون خصوصی برائے  اطلاعات نے کہا کہ سندس فاونڈیشن کو احساس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا، سندس فاونڈیشن کے مریضوں کی ادویات اور خون کی ضرورت اور ان کی فیملی کے اوپر گزرنے کا جو قرب ہے میں اس کی عینی شاہد ہوں،انہوں نے کہا کہ ڈونیشن دینے والے افراد کے بغیر کچھ بھی مکمن نہیں ،منو بھائی آج ہم میں تو نہیں لیکن ان کی کاوش ہمیشہ ان کو یاد رکھے گی، جو انسانیت کے لئے کام کرتے ہیں وہ مر بھی جائیں تو وہ زندہ رہتے ہیں۔

وی این ایس ،لاہور