مہنگائی اور افراط زر پر قابو پانے کے لئے محنت کی ضروت ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

154

اسلام آباد ، 21 جنوری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے،وزیر اعظم بھی اس معاملے پر امریکی صدر سے بات کر چکے ہیں، مہنگائی اور افراط زر پر قابو پانے کے لئے محنت کی ضروت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ملک بھر کے تمام ایوان صنعت وتجارت کے صدور سے ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد کے زیر اہتمام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق فروری میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی کا امکان ہے, سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم بھی اس معاملے پر امریکی صدر سے بات کر چکے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ افرادی قوت کے حوالے سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔ ہمارا چیلنج ہے کہ مہنگائی کم کر کے لوگوں کی قوت خرید کو بڑھانا ہے، ہم سب کی منزل ایک ہے اور وہ منزل ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ،کاروباری تنظیموں کو کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور تاجروں کے درمیان مسلسل مشاورت کا عمل جاری رہنا چاہیے کیونکہ حکومت اورکاروباری برادری دونوں ملک میں کاروباری شعبہ کا فروغ چاہتے ہیں، ملکی معیشت میں ترقی سے مہنگائی اور بیروزگاری جیسے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو کاروباری شعبہ میں رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے ذریعے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ تاجر برادری اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے سازگار مواقع فراہم کرے،زرعی شعبہ میں بہتری کے لئے سیڈ ایکٹ جلد لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور ان کے لئے ہر وقت دروازے کھلے ہیں۔ اس موقع پر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر میاں انجم نثار اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے بھی خطاب کیا۔

وی این ایس  اسلام آباد

Download Video