وزیراعظم عمران خان کا وادی نیلم میں برفانی تودے سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظفر آباد کا دورہ  

186

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وادی نیلم میں برفانی تودے سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بدھ کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کا دورہ کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو نیلم سٹیڈیم میں چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر اور کور کمانڈر راولپنڈی نے حالیہ برف باری اور برفانی تودے گرنے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو امدادی اور بحالی سرگرمیوں کی تفصیلات کے بارے میںبریفنگ بھی دی۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے سی ایم ایچ مظفرآباد میں زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سمیت دیگر سول و فوجی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video