وزیراعظم عمران خان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر گلوبل ویکسین الائنس سیٹھ برکلے سے ملاقات

185

ڈیووس ، 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر گلوبل ویکسین الائنس سیٹھ برکلے سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو پاکستان میں صحت کے شعبہ کے فروغ کیلئے حکومت کی پالیسی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے گلوبل ویکسین الائنس کی جانب سے بچوں کیلئے مہلک تاہم قابل علاج مرض میں پاکستان کی معاونت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معمول کے قطرے پلانے کے شیڈول میں ٹائیفائیڈ ویکسین کو بھی شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

 وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمہ اور حفاظتی ٹیکہ جات کے ہدف کے حصول کیلئے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معمول کے ٹیکہ جات پروگرام کیلئے مالی اعانت کا طریقہ کار وضع کر رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر گلوبل ویکسین الائنس سیٹھ برکلے نے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا اعتراف کیا اور اپنے ادارہ کے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

 ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری اور سرمایہ کاری کے بارے میں سفیر عمومی علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔

:وی این ایس ڈ یووس

Download Video