وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دورہ امریکہ کے پہلے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے

181

نیویارک ، 16جنوری (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دورہ ء امریکہ کے پہلے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے۔جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبسڈر منیر اکرم اور سفارتی حکام  نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

 نیویارک میں وزیر خارجہ ،اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداران  سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقات میں وزیرخارجہ 5 آگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین کرفیو اور بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے جبکہ اقوام متحدہ کے معتبر اداروں کی توجہ ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنم لیتے ہوئے، ممکنہ انسانی المیے کی طرف مبذول کرواتے ہوئے ، ان سے اقوام متحد ہ  چارٹر کے مطابق موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

خطے میں امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں،سفارتی حلقوں میں، وزیر خارجہ کے اس  دورہ ء امریکہ کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

وی این ایس ، نیویارک

Download Video