پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے اپنا متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے: شاہ محمود  قریشی  

192

 

نیویارک ، 16 جنوری (اے پی پی ): وزیر خارجہ  شاہ محمود  قریشی   نے کہا ہے کہ خطے  میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

نیویارک میں دورہ امریکہ کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری معصوم کشمیریوں کو بھارتی جبرواستبداد سے نجات دلانے کیلئےنتیجہ خیز اقدام اٹھائے۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنم لیتے ہوئے ممکنہ انسانی المیے کی جانب  توجہ  مبذول کرواتے ہوئے   کہا کہ  ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی اور مواصلات کے  بلیک آؤٹ کے ذریعے حقائق کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مشرق وسطی  میں جاری کشیدگی کے حوالے سے  وزیرخارجہ  نے  کہا کہ خطے  کسی  نئی محاذآرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا جبکہ  پاکستان مشرق وسطی کے بحران میں فریق نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ  خطے میں جاری کشیدگی  پر سفارتکاری کو موقع دینا چاہیے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔

 وی این ایس ، نیویارک

Download Video