وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کینیا کے وزیر مواصلات ،کیبنٹ سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے ملاقات

204

نیروبی (کینیا)،29 جنوری  (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیروبی میں کینیا کے وزیر مواصلات /کیبنٹ سیکرٹری ٹرانسپورٹ  جیمز ونینا مشاریہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات، مواصلات کے شعبہ میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور کینیا کے مابین سیاسی و معاشی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  روابط کے فروغ کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم کراچی اور ممباسا کے مابین سسٹر سٹی بندرگاہوں کے قیام پر عمل پیرا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  ہم ایسے دو ممالک کی بندرگاہوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جن کے توسط سے ہمیں کینیا، براعظم افریقہ اور وسط ایشیا میں کارگو کی ترسیل میں سہولت میسر آ سکے ۔

دونوں معزز شخصیات نے ہوائی راوبط کے فروغ کیلئے پاکستان اور کینیا کے مابین “آئر سروس ایگریمنٹ “کی ضرورت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان، عوامی سطح پر روابط کو بڑھایا جا سکے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری /وزیر برائے مواصلات کو اپنی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے دورہ ء پاکستان کی دعوت بھی  دی۔

وی این ایس ، نیروبی

Download Video