اسلام آباد ،جنوری 28 ( اے پی پی): چیئرمین /وفاقی وزیر برائے نجکاری محمدمیاں سومرو کی زیر صدارت پرائیویٹائیزیشن بورڈ کی میٹنگ اور نیشنل پاور پلانٹ کی نجکاری کے حوالے سے اجلاس آج منعقد ہوا جس میں متعلقہ پاور پلانٹس کی نجکاری سے مختلف مالیاتی اداروں کی تکنیکی ، مالیاتی ،انتظامی، پاور کپیسیٹی اور دیگر امور کا عمیق جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ اس موقع پر وفاقی وزیر کو او-جی-ڈی -سی -ایل(OGDCL ) کیلئے مالیاتی مشیران کی تعیناتی کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ا س وقع پر بات کرتے ہوئے محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ ہم اس پاور پلانٹ کی نجکاری سے متعلق تماتر معاملات کا ہر مرحلے پر بخوبی جائزہ لے رہے ہیں اور سرمایہ کاروں کی زیادہ نمائندگی کے لیے بہتر حالات کو سازگار بنانے کے لیئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں
محمد میاں سومرو میں مزید کہا کہ پاور پلانٹ کی سرمایہ کاری سے متعلق پہلی بار دنیا کے ہر کونے سے مختلف سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ہمیں قوی امید ہے کہ نجکاری سے اس ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
اجلاس میں ممبر نجکاری بورڈ ، وزرات پیٹرولیم، توانائ، وزارت خزانہ کے نمائندوں اور مشیران خزانہ، بورڈ ممبران اور سیکرٹری پرائیویٹائیزیشن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
وی این ایس











