اسلام آباد ، 01 جنوری (اے پی پی ): چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ سی پیک اور بلخصوص گوادر پورٹ کی سیکورٹی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
کراچی میں پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ اور تقریب تقسیمِ انعامات سے خطاب میں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان فلیٹ کی دوہزار انیس ( 2019 )کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہارکیا اور کہا کہ پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز سے خطے کو امن اور استحکام مل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوہزار انیس ( 2019 )کے دوران مختلف میزائلوں کی کامیاب فائرنگ نے ثابت کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس سے قبل تقریب میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے سال دوہزار انیس ( 2019 )کے دوران فلیٹ کی آپریشنل مصروفیات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان فلیٹ نے مختلف بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت اور بالخصوص امن
دوہزار انیس ( 2019 )کی میزبانی کی۔ ان مشقوں میں شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیت میں گراں قدر اضافہ ہوا۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے سال دوہزار انیس ( 2019 )کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والی یونٹس میں پروفیشنسی شیلڈز تقسیم کیں۔
وی این ایس ،اسلام آباد











