ہماری سب سے بڑی طاقت اسلامی سوچ اور فلاسفی ہے: نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

168

اسلام آباد 29،(اے پی پی ): معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے   انٹرنیشنل اسلامک یو نیورسٹی میں مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہوا۔ہماری سب سے بڑی طاقت اسلامی سوچ اور فلاسفی ہے،مغرب نے ہماری اقدار کو منفی انداز میں پیش کیا۔ مغرب نے میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے اسلام کا درست تشخص پیش نہیں کیا۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مغرب نے اسلام کے بارے میں زہریلا پراپیگنڈا کیا جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا۔ اسلام کا ماننے والادہشت گرد یا انتہاپسند نہیں ہو سکتا۔ اسلام سے قبل بیٹیوں کو زندہ درگور کیا جاتا تھا۔ رسول پاکﷺنے اپنی تعلیمات کے ذریعے خواتین  حقوق کے احترام کا درس دیاقرآن پاک دنیا بھر میں قیامت تک انسانی اور خواتین کے حقوق کا بہترین منشور دیتا ہے۔

ڈاکٹر فردوس کا مزید کہنا تھا  کہ   مجھے اپنے پاکستانی اور مسلمان عورت کی شناخت پر فخر ہے اور دیہات میں رہ کر تعلیم حاصل کرنے والی بیٹیاں قابل فخر ہیں ۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video